10 نومبر، 2006، 8:51 PM

سلامتی کونسل

غزہ سے اسرائيلی فوج کی واپسی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کردی گئی ہے

غزہ سے اسرائيلی فوج کی واپسی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کردی گئی ہے

اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے اسرائيلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام 18پر سلامتی کونسل کی خاموشی کو تشویش ناک قراردیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے اسرائيلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام 18پر سلامتی کونسل کی خاموشی کو تشویش ناک قراردیا ہےجبکہ امریکی سفیر نے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی کی حمایت کی ہے ادھر قطر کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی جس میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلا اور اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں فلسطینی نمائندے ریاد منصور نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے اور ایسے میں سلامتی کونسل کی خاموشی سے عالمی ادارے کی ساکھ متاثر ہورہی ہے سلامتی کونسل کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارےکی جانب سے اسرائیل کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے قبل مزید کتنے فلسطینیوں کو مرنا ہوگا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے اور عرب ممالک کے رہنما امریکہ کو خوش کرنے کے لئےتماشا دیکھ رہے ہیں

News ID 404878

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha